Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

خورشید شاہ نے شہباز شریف کا نیا نام تجویز کردیا

سکھر....قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا اعلان کیا تھا اب ان کا نام ہی لوڈ شیڈنگ رکھا جائے ۔نگران وزیراعظم کے لئے ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ۔سیاست میں ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جن کو اس کا پتہ نہیں ۔جن کے پاس پروگرام اور نظریہ نہیں وہ گالم گلوچ کی سیاست کرتے ہیں۔نواز شریف نے زیادتی اور منافقت کی سیاست کی۔ جس کے باعث اب وہ اکیلے ہیں اور اسے وہ اب مان بھی رہے ہیں۔منگل کوسکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ الزام لگانا اور بات کرنا آسان ہوتا ہے ۔ایم کیو ایم سے پوچھا جائے کہ وہ گزشتہ 33 سال کے دوران نواز شریف، پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے ۔اس دوران انہوں نے کیا کیا ۔ ایم کیو ایم نے صرف ٹارگٹ کلنگ کی ۔ایک یونیورسٹی بھی نہ بناسکی ۔ پیپلز پارٹی نے مختصر عرصہ میں 7 یونیورسٹیز بنائیں جن میں سے 3 سکھر میں ہیں۔ ایک سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کہیں اور نہیں صرف رائیونڈ میں ختم ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا اعلان کیا تھا اب ان کا نام ہی لوڈ شیڈنگ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے یکم مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مزدوروں کا مذاق اڑایا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔ حکومت اپنی کمزوریوں اور ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔نگران وزیراعظم کے حوالے سے خورشیدشاہ نے کہاکہ نگران وزیراعظم کا نام فی الحال نہیں بتاوں گا۔ نگران وزیراعظم پر 100فیصد اتفاق ہوگا ۔
مزید پڑھیں: کیا زرداری اتنے بھولے ہیں...

شیئر: