Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کیپٹن صفدر کے خلاف کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات مکمل

  اسلام آباد... نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کیخلاف 9 ارب روپے کے کرپشن ا سکینڈل کی تحقیقات مکمل لیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا ۔ کیپٹن صفدر نے9 ارب روپے مانسہرہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر درجنوں ٹھیکیداروں میں تقسیم کئے۔ ان پر بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کے پی کے نے مانسہرہ حلقہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی ا سکیموں کا فزیکل معائنہ کیا ۔ مالی بے قاعدگیاں اور کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ نیب حکام نے 9 ارب روپے کی بینکنگ ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا ۔ کرپشن اسکینڈل کا دائرہ وسیع کئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم

شیئر: