Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

قبائلی لڑکی کا قبول اسلام کے بعد نکاح

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی لڑکی نے دائرہ اسلام میں داخل ہوکر مسلم نوجوان سےشادی کرلی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان جوڑے کو شادی کی مبارکباد دینے کیلئے علاقے سے منتخب ہونیوالے ایم پی سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما موقع پرپہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈلا کے رام نگر میں گزشتہ روز پنچایت راج کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں ’’وزیر اعلیٰ کنیا دان یوجنا‘‘ کے تحت شیور ام کی بیٹی سرسوتی کا مذہب تبدیل کرانے کے بعد والدین کی موجود گی میں نکاح صدام حسین سے کرادیا گیا۔مبارکباد دینے والوں میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی اپنے حامیوں کےہمراہ موجود تھے۔ وشو ہندوپریشد کے وزیر نے کہا کہ لڑکی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ۔سرسوتی کے ماں باپ نے مسلم لڑکے سے شادی کی مخالفت کی تھی اسکے باوجود ’’وزیر اعلیٰ کنیادان اسکیم ‘‘کے تحت نکاح کیسے کرادیا ؟۔ اس شادی کو ختم کرایا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوارسمیت4افرادہلاک

شیئر: