Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

ایران یورنیم کی اعلیٰ افزودگی کے قابل ہو چکا ہے، صالحی

تہران ..... ایران نے کہا ہے کہ امریکا عالمی جوہری ڈیل سے دستبرار ہوتا ہے تو وہ یورنیم کی زیادہ افزودگی کا عمل بحال کر دے گا۔ ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب ایران کی یورنیم کی اعلیٰ افزودگی کی تکنیکی صلاحیت بہتر ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو بارہ مئی کا وقت دیا ہے کہ وہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی اس ڈیل کی خامیوں کو دور کرے ورنہ واشنگٹن حکومت اس سے دستبردار ہو جائے گی۔
 

شیئر: