امریکہ نے عراق میں داعش کے خلاف آپریشن روکدیا
بغداد..... امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میںداعش کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب عراقی دستوں کو تربیت دیتے ہوئے اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں۔ اس آپریشن کو غیر فعال بنانے کا اعلان بغداد میں ایک تقریب میں کیا گیا۔