کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض(ذکاء اللہ محسن)- - - - - پاک سرزمین پارٹی کے صدر حنیف بابر کی جانب سے کمیونٹی ممبران اور پاک میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے حنیف بابر اور ڈاکٹر مجاہد قائمخانی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے۔پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک اور اور اسکے شہری دنیا میں جہاں بھی آباد ہیں وہ اپنے اعلیٰ اخلاق، باہمی رواداری اور اپنے بہترین ہنر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔