Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

"پاکستان اسٹار"نے معروف ریس جیت لی

ہانگ کانگ : "پاکستان اسٹار"نے ہانگ کانگ کی ٹاپ گھڑ دوڑ کیو ای ٹو کپ جیت لی۔ چاند ستارے سے سجی ہوئی سبزاور سفید کٹ میں ملبوس جوکی ولیم بیوک نے پاکستان اسٹار پر شاندار سواری کرتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔ گھوڑے کے مالک کرم دین ہانگ کانگ کے معروف بزنس میں ہیں۔ اس موقع پر وہ بھی بہت جذباتی دکھائی دیئے۔ حیران کن طور پر فیورٹس گولڈ ماﺅنٹ،ایگل وے اور ہانگ کانگ ڈربی جیتنے والے گھوڑے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ فتح کے بعد جوکی بیوک نے خوشی سے تمتماتے چہرے کے ساتھ کہا کہ آج پاکستان اسٹار نے اپنی کلاس دکھائی۔ یہ اس کی گزشتہ 8 میں سے ساتویں کامیابی ہے۔ پاکستان نژادکرم دین کے والد عمر دین نے گزشتہ صدی کے وسط میں پاکستان سے ہانگ کانگ نقل مکانی کرکے وہیں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی ۔مختلف کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے گھڑ دوڑ میں بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

شیئر: