Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

الخرج میں ملاوٹی پٹرول کا کارخانہ دریافت

ریاض ..... مقامی شہری کی شکایت پر الخرج کے زرعی فارم میں قائم ملاوٹی پٹرول کا کارخانہ دریافت کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نایف المصاریر نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ کئی دن سے ایک زرعی فارم میں آئل ٹینکرز کی آمد ورفت نوٹ کررہاتھا۔ اسے شبہ ہوا۔ اسکی اطلاع وزارت تجارت و سرمایہ کاری کو کردی گئی۔ انسپکٹرز نے رپورٹ ملتے ہی الخرج میں زرعی فارم کی ناکہ بندی کرلی۔ تلاشی لینے پر پتہ چلاکہ غیر قانونی تارکین ملاوٹی پٹرول تیار کرنے والا کارخانہ قائم کئے ہوئے ہیں۔ کارخانہ دیسی انداز کا تھا۔ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

شیئر: