Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

حکومت حوالے کردو،کرپشن ختم ہو جائے گی،فضل الرحمان

مردان... متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست پر بیزار قوتوں کا قبضہ ہے۔ پاکستان میں غیر اسلامی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کچھ قوتیں پاکستان میں مغرب کا ایجنڈا لانا چاہتی ہیں۔ پاکستان میں غیر اسلامی کام نہیں کرنے دینگے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا۔13مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پاکستان پر جمع ہونگے ۔ مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینگے ۔ اقوام متحدہ کو کشمیر اور افغانستان میں مرنے والے لوگ نظر نہیں آرہے۔ اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے شام میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے۔مردان میں متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ بحالی کے بعد پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امر یکہ قوموں کی آزادی چھین کر امن کے نام پر انسانیت کا خون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ پتہ نہیں حکومت کس کی ہے۔ حکمران عدالتوں میں کھڑے ہیں۔ کمزور نظام حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ یہ چور ہے وہ چور ہے، اس کا آسان فارمولا ہے۔ حکومت ایم ایم اے کے حوا لے کردو۔ کرپشن ختم ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بین الاقوامی دباومیں ہے۔ہماری سیاست و پارلیمنٹ بین الاقوامی دباو میں رہتی ہے۔ ملک میں قانون سازی بھی بین الاقوامی دباو¿ میں آکر کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا،عمران

شیئر: