Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خلیجی ممالک میں سعودی نجی ادارے سب سے کم تنخواہ دے رہے ہیں، سعودی جریدہ

ریاض..... معروف سعودی قلمکار محمد رضا نصراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے کم تنخواہیں سعودی عرب کے نجی ادارے دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعدادوشمار اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر توجہ دلائی کہ خلیجی ممالک کے نجی اداروں میں سب سے کم تنخواہیں دینے والے سعودی عرب کے ادارے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں نجی اداروں میں اوسط ماہانہ تنخواہ 6400 ، خلیجی ممالک میں 15200 ، یورپی یونین میں 21600 ریال تنخواہ دی جاری ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نجکاری کے پروگرام کے اعلان کے بعد مملکت کے نجی اداروں کو اپنا کردار تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی آرامکو اور سابک وغیرہ کمپنیوں سے منسلک نجی ادارے اپنے یہاں کام کرنے والے سعودی کارکنان کی انشورنس کرانے پر آمادہ نہیں حالانکہ ان کے یہاں کام کرنے والے سعودی 15 برس سے ملازم ہیں۔ نصراللہ نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکومت نے اپنے یہاں موجود نجی اداروں کو جتنی سہولتیں دے رکھی ہیں وہ دنیا کے کسی ملک کے نجی اداروں کو نصیب نہیں۔ سعودی نجی اداروں کے سامنے بہت بڑا چیلنج ہے اب انہیں مجموعی قومی پیداوار 65 فیصد پیش کرنا ہوگا۔ حکومت پلاٹس ، آسان شرائط پر قرضے اور زبردست سہولتیں گزشتہ برسوں کے دوران دیتی رہی ہے۔ بنیادی ڈھانچے پر اربوں ریال خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نجی ادارے کارکنان کو پرکشش ماحول فراہم کررہے ہیں؟ سعودی نوجوان امریکہ ، کینیڈا اور یورپی ممالک سے میڈیسن، انجینیئرنگ، نئی ٹیکنالوجی ، کمیونیکیشن، انفارمیشن ، قانون ، انتظامیہ اور معیشت میں خصوصی ڈگریاں لے کر واپس آرہے ہیں مگر انہیں مناسب تنخواہ نہیں مل رہی۔ 
 

شیئر: