Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

خو ن کے آخری قطرے تک لڑونگا،عمران خان

  لاہور ... تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لئے 11 نکات پیش کر دئیے ۔مینار پاکستان لاہور میں تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کا پاکستان بنا دیا گیا اس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور نہ قا ئدِاعظم محمد علی جناح نے اس کی تعبیر سوچی تھی۔انہوںنے کہا کہ کبھی میری قوم نے مجھے مایوس نہیں کیا۔ دل سے آپ کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔ جتنی بھی میری زندگی ہے آپ کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی بیرون ممالک عزت تھی۔ ایوب کے دور میں پاکستان کو عزت سے دیکھا جاتا تھا لیکن آج اس ملک کے وزیراعظم کو امر یکہ کے صدر کے ساتھ بات کرنے کی ہمت نہیں ۔انہوں نے کہ یہ مسلم لیگ (ن) والے کہتے ہیں میں لاڈلا ہوں۔ دراصل میں اپنی ماں کا لاڈلا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔ہم قرض واپس کرنے کے لئے قرض لے رہے ہیں ۔ نائجیریا کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ بچے اسکول نہیں جاتے۔انہوںنے اپنے 11نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا تعلیم اور دوسرا صحت ہے۔ تیسرا کام میں اپنی قوم سے پیسہ جمع کر کے دکھاوں گا۔کسی سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کرپشن کو روکنے کے لئے نیب کو مضبوط کروں گا۔ عدالتوں اور دیگر اداروں کو مضبوط کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے۔ وز یراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جواب دیں کہ کتنی عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بنائیں اور کتنے اسپتال بنائے جس میں شریف خاندان کا علاج ہو سکے۔ سرکاری اسکولوں کا حال سب کے سامنے ہے۔

شیئر: