Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

انڈیا سوشل فورم جدہ کی بلد اور کندرہ میں اردو کی 2نئی برانچزکا قیام

اردو کے فروغ اورکمیونٹی کی خدمت کیلئے فورم جدوجہد کرے گا ، علی کویا 
جدہ ( امین انصاری ) انڈیا سوشل فورم جدہ نے اردو کی 2نئی شاخیں قائم کر دیں۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت آئی ایس ایف جدہ کے اردو ادارے کے صدرمجاہد پاشاہ نے کی ۔ مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری علی کویا نے کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس ایف مملکت میں مقیم ہندوستانیوں سماجی اور فلاحی خدمات دینے والا ادارہ ہے ۔انڈیا سوشل فورم ہندوستان کی ہر کمیونٹی کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اردو زبان کو فروغ دینے اور اردو کمیونٹی کی خدمت کیلئے " اردو سیکشن " قائم کیا جہاں اردو داں احباب اپنے قلم اور عمل کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ علی کویا نے کہا کہ ہم 2نئی شاخیں بلد اور کندرہ میں قائم کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کی ایک کمیٹی اتفاق رائے اور ووٹنگ کے ذریعے کی گئی ۔بلد ڈویژن میں بہار کے محمدفیاض احمد کو صدر ، یوپی کے شمس الدین احمد کو نائب صدر ،بہار کے محمد تبریز عالم کو جنرل سیکریٹری چنا گیا ۔اسی طرح کندرہ میں یوپی کے سلمان احمد کو صدر ، مغربی بنگال کے مناف علی کو نائب صدر اور یوپی کے محمد مستقیم کو جنرل سیکریٹری چنا گیا ۔ یہ احباب مرکزی کمیٹی کے ماتحت کام کرینگے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون دینگے ۔مجاہد پاشا نے کہا کہ ان دنوں ہر شخص مسائل سے گھرا ہوا ہے ایسے میں انہیں سہارے کی ضرورت ہے اگر ہم کسی کام آجائیں تو یہ انڈیا سوشل فورم کی خوش قسمتی ہوگی ۔ حکیم عبداللہ نے کہا کہ مسائل کوکیسے ہی کیوں نہ ہوں مشورے سے حل کیا جاسکتا ہے ۔تنظیمی شکل میں کام ہوتو ہر مسئلہ کا حل نکل آتا ہے ۔ تقریب میں مغربی بنگال کے سید علی اور کیرالا کے عبدالغفور کے علاوہ ہندوستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 
   

شیئر: