غلطی سے سرحد پار کرنیوالے ہندوستانی شہری کی واپسی
راولپنڈی ...پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ہندوستانی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا۔ 6مارچ کوغلطی سے سرحد پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے ہندوستانی شہری کو واہگہ چیک پوسٹ پر حوالے کیا ۔ اس موقع پر دلویندر سنگھ نے کہا کہ اچھے سلوک اور تعاون پر پاکستانی فورسز کا مشکور ہوں ۔