Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا افتتاح منگل کو ہو گا

اسلام آباد... نیواسلام آباد  ائیرپورٹ کا باضابطہ افتتاح منگل کوکیاجائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کریںگے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز منگل کی صبح 11بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی جبکہ دن ساڑھے2 1بجے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔مکمل پروازوں کا آغاز ا گلی جمعرات سے ہوگا۔ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ 19 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔15 طیاروں کی پارکنگ سمیت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اترنے کی تمام ترسہو لتیں موجود ہیں۔پروازوں کی آمد ورفت اور مسافروں کی سفری سہو لتوں کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ائیرپورٹ کے2 رن وے ہیں۔ہرایک کی لمبائی ساڑھے3 کلومیٹر ہے۔

شیئر: