Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان اور امریکہ میں بعض غلط فہمیاں ہیں،اعزاز چوہدری

  واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں استحکام اور امن کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شکاگو یونیورسٹی میں سفارتی تعلقات کی تاریخ کے حوالے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ بعض غلط فہمیاں ہیں۔دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں۔اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

شیئر: