Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

واسع جلیل نے سیاست چھوڑ دی

کراچی... ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے سیاست چھوڑ دی۔ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ واسع جلیل نے امریکہ سے جاری بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔میرا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوںگا۔واسع جلیل نے کہا کہ خواہ کچھ لوگ میڈیا پر کتنے ہی تبصرے کیوں نہ کرلیں۔ حقیقت یہی ہے کہ مہاجر قوم ایک اٹل حقیقت ہے اور جو لوگ مہاجر تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں وہ یہ نہ بھولیں کہ قوم کی بنیادوں میں ہزاروں افراد کی قربانیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

شیئر: