Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

نجی اداروں میں قومی لباس کی پابندی پر عملدرآمد شروع

مکہ مکرمہ ..... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر گورنریٹ کی خصوصی ٹیم نے نجی اداروں و کمپنیوں میں کام کرنے والے سعودیوںپر عائد کی جانے والی قومی لباس کی پابندی کا نفاذ کرانا شروع کردیا۔ گورنریٹ کے ترجمان سلطان الدوسری نے بتایا کہ اگر کوئی شخص کام کی نوعیت کے باعث قومی لباس زیب تن کرنے میں دشواری محسوس کرے تو اسے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے اسکے لئے اسے باقاعدہ درخواست دینا ہوگی۔ وزارت محنت مکہ مکرمہ شاخ درخواست نمٹائے گی۔ ڈاکٹروں، نرسوں ، سیکیورٹی گارڈز، انجینیئرز اور باورچی خانوں کے کارکن قومی لباس کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
 

شیئر: