نجران پر ایک اور میزائل حملہ ناکام
نجران..... سعودی فضائیہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو جمعہ کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔ میزائل حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی فضائیہ نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کیلئے انتہائی موثر کارروائی کی تھی۔