Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

سندھ حکومت3ماہ کا بجٹ پیش کرے گی،زرداری

لاہور...سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ اخلاقی اور قانونی عنصر کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ  حکومت صرف 3 مہینے کا بجٹ پیش کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بجٹ پر تبصرہ کرنا بے معنی ہے کیونکہ اس بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں۔ بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر وفاقی حکومت سارے سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے جب کہ اس کی حکومت کے2ماہ سے بھی کم باقی رہ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی اسی ڈی پی کے خطیر رقم کے منصوبوں میں کمیشن کا عمل دخل ہے اور کیا حکومت اسی کمیشن کے لئے پورے سال بجٹ پیش کر رہی ہے۔ دریں اثناءسابق وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات میں زرداری نے کہا کہ صرف جاتی امرا نے ترقی کی ہے ۔پنجاب میں کہیں ترقی نظر نہیں آتی۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔
مزید پڑھیں:بلاول نے کیا کچھ نہیں،لیڈر بننے چلا ہے ،عمران

شیئر: