Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی ٹی آئی مدینہ کا 22واں یوم تاسیس

مدینہ منورہ.... پی ٹی آئی مدینہ منورہ نے 22واں یوم تاسیس جوش وجذبے سے منایا۔ تقریب میں مدینہ منورہ کمیونٹی اور عمران خان کے ٹائیگروں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر عمر عبدالرشید جہانزیب منہاس، ڈاکٹر علی سکندر، انجینیئر نعمان ، منشا طاہر ، ایم سی مدینہ کے چیف ایگزیکٹیو سعید زاہد امتیاز مغل ، نور الامین احمد صادق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کو سلام پیش کیا۔ پاکستان سے وڈیو لنک پر ابرار الحق اور علی محمد خان نے خطاب کیااور کہا کہ فتح عمران خان کا مقدر بنے گی اور سلطنت شریفہ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے صدر افضل عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد امید ہے اوورسیز پاکستانی عمران خان کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں کیک کاٹا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
 

شیئر: