Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

  اسلام آباد ... حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے ۔ پٹرول 3 روپے22 پیسے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ر مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
مزید پڑھیں :دفاعی بجٹ ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

شیئر: