مریم اور نگزیب،انوشہ اور طارق چوہدری بھی وفاقی وزیر بن گئے
اسلام آباد... وزرائے مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر ممنون نے مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری سے وفاقی وزیر جب کہ لیلیٰ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا ۔کابینہ سیکرٹریٹ نے ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کا حلف لیا تھا۔