Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی 65 برس بعد تاریخی ملاقات

سیول۔۔۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں نے 65 برس بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر تاریخ رقم کردی۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن نے پیدل جنوبی کوریا کی سرحد عبور کی اور امن کے لیے ہاتھ بڑھایا۔کم جونگ اَن اور جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اَن کی ملاقات سرحدی علاقے میں ہوئی۔اس تاریخی موقع پر والہانہ استقبال نے شمالی کوریائی وفد کا دل جیت لیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے کہ ''اب ایک نئی تاریخ شروع ہورہی ہے اور امن کا دور شروع ہو رہا ہے''۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں جرات مندانہ امن سمجھوتہ طے پا جائے گاجو خطے کے لوگوں اور امن کے خواہشمندوں کے لیے تحفہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات میں اہم معاہدوں کی امید ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے درمیان ملاقات میں جنگ بندی کو امن معاہدے میں بدلنے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی۔امریکہ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات مستقبل میں امن کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

 

شیئر: