واشنگٹن ۔۔۔امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے بطور 70ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی برطرفی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو نئے وزیر خارجہ کے انتخاب کےلئے کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی شدید تنقید کے باوجود مائیک پومپیو امریکی وزیر خارجہ منتخب ہوگئے۔سینٹ میں حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کی اکثریت کے باعث مائیک پومپیو کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 اراکین نے بھی اُن کے حق میں ووٹ دیا۔امریکی وزیر خارجہ کے انتخاب کےلئے مائیک پومپیو کو سینیٹ میں 57 میں سے 42 ووٹ ملے ۔