Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
تازہ ترین

افغانستان کے انتخابات میں نیٹو معاونت کر سکتی ہے، اسٹولٹن برگ

برسلز ۔۔۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام انتخابات کے دوران سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے معاونت اور مدد کی جا سکتی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ادارے کا اولین مقصد انتخابی عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے افغان حکام کی معاونت کرنے کا یہ بیان افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے جنگی مشن کے ختم ہونے کے3 برسوں بعد سامنے آیا ہے۔

 

شیئر: