Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مملکت:دہشتگردی کے مخالف ممالک میں سرفہرست

پیرس۔۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب دہشگردگی سے نمٹنے اور اس کی فنڈنگ بند کرانے کیلئے موثر بین الاقوامی اقدام کا مطالبہ کرچکا ہے۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 2005ء میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی تھی۔ وہ پیرس میں منعقدہ انسداد دہشتگردی عالمی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت دہشتگردی کی فنڈنگ کی نگرانی کے سلسلے میں موثر کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف سعودی عرب کے متعدد اقدامات کا تعارف کرایا ۔
مزید پڑھیں:- - - -النعیریہ: بارش سے 3کمرے منہدم

شیئر: