Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کویت میں گرد وغبار کا طوفان، دن میں رات کا سماں

کویت(محمد عرفان شفیق)کویت کے طول و عرض میں شدید آندھی کا راج ہے۔گرد وغبار کے طوفان کے باعث دن میں رات کا سماں ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔گرد وغبار کےطوفان کی کیفیت رات تک جاری رہ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کویت کے بیشتر حصوں میں بارش بھی متوقع ہے۔ آندھی کے سبب بعض علاقوں میں حد نگاہ 500 میٹر اور کئی علاقوں میں صفر ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھروں سے محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 
 
 

شیئر: