Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

اللہ الحق ہے

 اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہاکہ اقامے کی آڑ میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور مفادات کے تصادم کے اصول کی صریحاً خلاف ورزی چھپاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور نااہل ہوا۔ اللہ الحق ہے۔ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا ۔ آج وہ خود پاکستان اور پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہا ہے۔سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ عمران خان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ ٹی وی پر سنا اور خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی اقامے پر نااہل

شیئر: