Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

 اسلام آباد...کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ 19 اشیائے ضروریہ کے لئے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جن اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی ان میں آٹا، چینی، خوردنی تیل و گھی، دالوں، بیسن، کھجور، چاول، اسکواشز، دودھ اور چائے شامل ہیں۔ حکومت پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان پیکیج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیا مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں:روپے کی قدر مزید گر گئی

شیئر: