Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ہواوے کمپنی نے تین نئے ہیڈ فون متعارف کرا دیے

ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے آنر 10 اسمارٹ فون کی لانچنگ کے ساتھ ساتھ تین نئے ہیڈ فون بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ہیڈ فونز میں میجک ساونڈ 2 ، مومینٹم اور میجک ڈائمنڈ شامل ہیں۔ میجک ساؤنڈ 2 میں ہائی ریس آڈیو ، گولڈ پلیٹڈ کنیکٹر اور ان بلٹ ریموٹ دیا گیا ہے۔ ائیرفون کو نیلے ، سرخ اور جامنی رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 249 یان ہے ۔ ائیر فون کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔ مومیٹم کمپنی کا بلوتوتھ ہیڈ فون ہے جسے بلیو ٹوتھ ، 3.5 ایم ایم کنیکٹر یا یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ میجک ڈائمنڈ کمپنی کے وائرل ایئربڈز ہیں تاہم ان سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

شیئر: