Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جائداد کے تنازع پر بہو بیٹے نے ماں کو زخمی کردیا

دیوبند۔۔۔۔جائداد کے تنازع پر کہاسنی ہونے کے بعد بہو اور بیٹے نے ماں کوزدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ دیوبند کے نواحی علاقے کھرنجہ احمد پور کے رہنے والے سلیم کے لڑکے کا اہل خانہ کے ساتھ جائداد کو لیکر تنازع پیدا ہوگیا اور بحث شرو ع ہوگئی۔ بعد ازاں لڑکے نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر ماں پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔پڑوسیوں نے زخمی خاتون کو علاج کیلئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ۔  زخمی خاتون کے دوسرے بیٹے نعیم نے بتایا کہ بڑا بھائی روزانہ جائداد کی تقسیم کو لیکرماں کے ساتھ گالم گلوچ کرتا رہتا ہے۔ نعیم نے دیوبند پولیس سے اپنے بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -طلبہ کو سستااناج فراہم کرنے کا منصوبہ، پاسوان

شیئر: