Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کم خسارے کا بجٹ پیش کریں گے،مشیر خزانہ

اسلام آباد... مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ پورے سال کا پیش کیا جاتا ہے۔ 3 ماہ کا بجٹ کسی صورت ممکن نہیں۔ پالیسیاں پورے سال ہی کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ٹی وی انٹرویو میں مشیرخزانہ نے کہا بڑے ترقیاتی منصوبوں کابجٹ صرف 3 ماہ کیلئے مختص کرناممکن نہیں۔ اسی طرح ٹیکس نظام میں تبدیلیوں اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان بھی صرف ایک سہ ماہی کیلئے نہیں کیاجاسکتا۔ یہ سب لوگ بھی یہ ساری باتیں سمجھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان حکومت بھی اپنا بجٹ پیش کریں گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ملک کے شہری اور اپنے وطن سے مخلص بھی ہیں۔ ذمہ دارانہ اور متوازن بجٹ پیش کیا جائے گا ۔گزشتہ سالوں کی نسبت کم خسارے کا بجٹ پیش کریں گے۔دریں اثناءوزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں تنخواہ دار طبقہ کو 80 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔یکم جولائی 2018 سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہو گی۔ ایک لاکھ سے زائد آمدنی والے افراد کے لئے بھی ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت آخری بجٹ جمعہ کو پیش کرے گی

شیئر: