Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی

منگل 24اپریل 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض “کا اداریہ
  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کے شعبوں کے تمام کارکنان کیلئے قدرو منزلت کا اظہار گزشتہ دنوں سیکیورٹی اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کی تاجپوشی کے مترادف ہے۔ انکی کارکردگی کی بدولت مملکت میں جرائم کی شرح کم ہوئی اور امن و سلامتی کا معیار بلند ہوا۔
گزشتہ 10ماہ کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی نے ظاہر کردیا کہ وزارت داخلہ کے اہلکار اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ لیاقت کے مالک ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے وزارت کے کاموں کو احسن شکل میں انجام دے رہے ہیں۔
زمینی حقائق اور اعدادوشمار سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور اسکے نوجوانوں کو مختلف ممالک اور منشیات کی تنظیمیں اپنا ہدف بنائے ہوئے ہیں تاہم سیکیورٹی اہلکار اسمگلنگ کے واقعات سے نمٹنے میں لائق فائق ثابت ہوئے ہیں۔ ضبط کی جانے والی ہیروئن کی مقدار میں 393فیصد اضافہ ہوا۔ ضبطی کا تناسب 176فیصد اور 176.5فیصد کے لگ بھگ ہے۔ نشہ آور گولیاں اور حشیش بڑے پیمانے پر ضبط کی گئی۔ قتل عمد کے جرائم کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیکیورٹی اہلکارو ںکی جدوجہد کی بدولت واقعات میں 6.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ بے حرمتی کے واقعات میں 14.5فیصد ، چوری کی وارداتوں میں 2فیصد، ڈاکے کے جرائم میں 10.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سعودی قیادت وزارت داخلہ اور اسکے اہلکاروں کو غیر معمولی سرپرستی دیئے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں انہیں مسلسل ترغیبات بھی دی جارہی ہیں کیونکہ وہ سعودی شہریوں او رمملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو امن و امان جیسا عظیم الشان کام انجام دے رہے ہیں۔ لاکھوں حجاج ، معتمرین و زائرین کے امن و سلامتی کا دھیان رکھ رہے ہیں۔ انکی سرپرستی ہی اللہ کے فضل وکرم کی بدولت مثبت نتائج کا باعث بن رہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: