سید مبشر الدین قادری کے صاحبزادے سید زین قادری کی سالگرہ
جدہ کی معروف شخصیت سید لطیف محی الدین قادری کے پوتے سید مبشر الدین قادری کے صاحبزادے سید زین قادری کی سالگرہ جدہ کی مقامی ہوٹل میں بڑے پیمانے پر منائی گئی ۔عزیز و اقارب کے علاوہ کرنول سے سید بادشاہ حسینی ( المعروف حسینی پیر ) نے خصوصی شرکت کی ۔جدہ کی شخصیات میں :سید محی الدین قادری ، سید انور پاشاہ ، سید مجید پاشاہ ،سید وحید الدین ، دستگیر عالم بدر ، سلطان محی الدین ،بدر الدین حسن ( المعروف امین ) ،سید عبدالرزاق ( المعروف ارشد )،سید نجف پاشاہ ،سید نجم قادری ، بلال انصاری ، شیر خان اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ شرکاء نے سید زین کو اپنی دعائیں اور نیک تمنائیں دیں۔