Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

فاروق ستار نہیں عامر خان

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے ترجمان نے فاروق ستار کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار نہیں عامر خان کے ساتھ چلیں گے۔ عامر خان نے ذمہ دار کی حیثیت سے کارکنان کی آواز سے آواز ملائی۔ فاروق ستار نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام عامر خان پر ڈالنا چا ہتے ہیں۔نائن زیرو پر چھاپے میں عامر خا ن کا کردار نہیں تھا۔ 23 اگست کے بعد عامر خان کو سینیئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی سربراہی میں منتخب کیا گیا تھا۔ فاروق ستار جانتے ہیں عامر خان کی واپسی کا پالیسی فیصلہ کس کا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے پہلے عامر خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں فاروق ستار شامل تھے۔ ایسا تھا تو فاروق ستار 3 سال تک کیوں خاموش رہے؟ پی ایس پی سے کسی قسم کا اتحاد اکثریتی کارکنان کی رائے پر مسترد کیا۔ترجمان نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے تنظیم کو آگے لے جانا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے اصولوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ذمہ داری سنبھالنے کی متعدد مرتبہ پیش کش کی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کو متفقہ کنوینر بنایا تھا اور وہ سربراہی کریں گے۔واضح رہے کہ فاروق ستار نے کہا تھا کہ عامر خان نہ ہوں تو رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔
مزید پڑھیں:فاروق ستار نے72گھنٹے کا لٹی میٹم دیدیا

شیئر: