Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لاڈلے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے۔ دوسری طرف نواز شریف جو ہر روز احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے استشنیٰ نہیں ملتا۔ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے۔ میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا واجد ضیا نے نواز شریف پر جتنے الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیاانہوں نے کہاکہ نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو مخالفین خوش ہوتے ہیں۔ ا نہیں لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار اہلیہ اور مریم نواز بیمار والدہ کو چھوڑ کر نیب میں پیشی کیلئے پہنچے ہیں۔مخالفین جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں، کسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کےلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر فیصلہ کرناہے۔امید ہے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیراعظم کاتقرر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں:مسلسل ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا،سعد رفیق

شیئر: