Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سابق وزیر صادق عمرانی کے خلاف بھی تحقیقات

اسلام آباد...قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے بلوچستان کے سابق وزیر صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ5ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور حسین بنگش کے خلاف بھی مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلاتفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتر رہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

شیئر: