جنرل باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات
راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔سری لنکن کمانڈرکو جی ایچ کیو آمد پرگارڈآف آنر دیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط وعلاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ سری لنکن آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا ۔انہوںنے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے۔