Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

صفائی کے کارکن کا کامیاب آپریشن

ریاض.... السلیل جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے صفائی کے کارکن کے ہاتھ کی ٹوٹی ہوئی ہڈیاں کامیابی سے جوڑ دیں ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق کچرا اٹھانے والی کارکن کا ہاتھ گاڑی کے کمپریسر کی زد میں آگیا تھاجس سے ہاتھ کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ کارکن کو فوری طور پر السلیل جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا ایکسرے کیا جس میں ٹوٹی ہوئی ہڈیاں نمایاں تھیں ۔ ڈاکٹروں نے مریض کا فوری آپریشن کر دیا جو کامیاب رہا ۔ 
 

شیئر: