Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کی تجویز کابینہ میں منظور

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔خواتین اوربچیوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے مرکزی حکومت نے جرائم قانون آرڈی ننس 2018کو منظوری دیدی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں ’’ پاسکو‘‘ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔اب  12سال سے کم عمر کی بچیوں سے زیادتی کےمجرموں کو سزائے موت سنائی جاسکے گی۔واضح ہو کہ ملک میں بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل  کے واقعات میں دن بہ دن  اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کٹھوعہ اور اُنّاؤمیں اجتماعی زیادتی کے واقعات نے ملک کو شرمسارکردیا جس سے  عوام میں زبردست غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔مجرموں کو  سزائے موت  دینے کےلئےسڑکوں  پرمظاہرے شروع کردیئےگئے۔قبل ازیں مینکا گاندھی نےکٹھوعہ اوراناؤ میں زیادتی کے دیگر واقعات پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاسکو میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔زیادتی کے واقعات پر راہول گاندھی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر  تحریر کیا کہ صرف 2016 میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 19675 واقعات پیش آئے۔ وزیر اعظم کوچاہئے کہ وہ متاثرین کوجلد انصاف فراہم کرنے کیلئے ہدایت جاری کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -اولاد سے محروم نوجوان نے درخت سے لٹک کر جان دیدی

شیئر: