Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شیاؤمی کے گیمنگ اسمارٹ فون کے لیے دس لاکھ رجسٹریشن‎

شیاؤمی کمپنی اپنا گیمنگ اسمارٹ فون بلیک شارک جلد متعارف کرانے جا رہی ہے ۔فون کو لانچنگ سے قبل ہی شائقین کی جانب سے خاصا پسند کیا جا رہا ہے اور کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فون کے لیے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ بڑی بیٹری کی وجہ سے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے علاوہ دیگر صارفین بھی اس فون کو خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ اسمارٹ فون کی قیمت صرف 480 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: