Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سینیگال میں انتخابی ضوابط میں تبدیلی کے خلاف شدید ہنگامے

ڈاکار۔۔۔ افریقی ملک سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں مجوزہ انتخابی ترامیم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ضوابط میں تبدیلی کے خلاف ڈاکار کے مرکزی علاقے میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کے علاوہ ٹائر بھی جلائے۔ نئے ضابطوں میں سے ایک کے مطابق صدر کے الیکشن میں امیدوار بننے کے لیے تقریباً 60 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے دستخط حاصل کرنا تجویز کیا گیا ہے۔ یہ تجویز موجودہ صدر ماکی سال کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ ان کی مدت صدارت اگلے برس فروری میں ختم ہونے والی ہے

شیئر: