Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

دوسری شادی کرنے پر شوہر کو حوالات کی ہوا کھانی پڑی

نالندہ۔۔۔۔۔بیماری کے نام پر پہلی بیوی کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے کے الزام میں شوہر کو حوالات کی ہوا کھانی پڑی۔ ذرائع کے مطابق تھرتھری تھانہ کے علاقہ ولی بگہا گاؤں کی رہنے والی سدھا کماری کی شادی مینا بازار گاؤں کے ششی کمار یادو سے  چندسال قبل ہوئی تھی ۔بچے کی پیدائش کے بعدصحت ناساز ہونے کی وجہ سے شوہر اور سسرال والوں نے تنگ کرنا شروع کردیا۔ اس دوران شوہر ششی کمار نے پٹنہ کے بھیرگاؤ کی رہنے والی رینا کماری سے دوسری شادی کرلی۔شادی کی اطلاع ملنے پر پہلی بیوی نے شوہر اور سسرالیوں کیخلاف ہلسا تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی۔پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے سسر اور شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش: باراتیوں سے بھرا ٹرک دریامیں جاگرا، 21 افراد ہلاک

شیئر: