Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ناراض شارک کے سرفرز پر حملے

سڈنی: سمندر میں بپھری ہوئی شارک کے سرفرز پر حملوں کے بعد آسٹریلیا میں جاری ورلڈ سرف لیگ منسوخ کر دی گئی، شارک کے حملے سے 2 سرفرز زخمی ہوگئے۔مشرقی آسٹریلیا کی سمندری حدود میں جاری ورلڈ سرف لیگ میں خطرناک شارک کے حملے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اختتامی مراحل تک پہنچنے والے ایونٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔سمندرکی لہروں سے کھیلتے ہوئے سرفرزکو دیکھ کر ناراض شارک نے 2 سرفرر پر حملہ کیا جس سے ڈنمارک کے جیسن لونگراس شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے بعد سرفنگ بورڈ پر ہی ڈال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ بروقت طبی امداد کے باعث شارک حملے میں زخمی ہونے والے دونوں سرفر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: