عسیر..... سیکریٹری تعلیم برائے طالبات ڈاکٹر ھیا العواد نے مملکت کی سطح پر عسیر ریجن میں پہلی مرتبہ گرلز اسکاﺅٹس ادارہ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزارت تعلیم میں تعینات اعلیٰ عہدیدار خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ العواد نے کہا کہ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی طالبات موثر انداز میں بحیثیت اسکاﺅٹس اپنا کردار انجام دے سکیں گی۔ عسیر محکمہ تعلیم میں طالبات کی سرگرمیوں کے ادارے کی انچارج ھیام عسیری نے اس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ گرلز اسکاﺅٹس کا ادارہ مملکت بھر میں پہلا ہے۔ عسیری نے بتایا کہ اسکاﺅٹس گائیڈز پروگرام 3 مرحلوں پر مشتمل ہے ۔ ایک کے تحت 7 سے 12 برس، دوسری میں 12 سے پندرہ اور تیسری میں 15 سے 18 بر س کی لڑکیاں شامل ہونگی۔