Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا، زرداری

اسلام آباد...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا ،ہے اور رہے گا۔ جیالے اور جانثار بھرپور قوت سے آئندہ انتخابات لڑیں گے۔ ماضی میں انتخابات کے نتائج چوری کئے جاتے رہے ہیں۔ اب وقت بدل چکا ۔ دھاندلی کرنے دی جائے گی اور نہ انتخابی نتائج چوری کرنے دئیے جائیں گے۔زرداری ہاوس میں پیپلزپارٹی جڑانوالہ کے رہنماﺅں نے ملاقات کی۔زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو متحرک کریں تاکہ وہ گھر جا کر پارٹی کے چیئرمین بلاول کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آتی ہے۔ پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔
مزید پڑھیں:فیصل رضا عابدی کو پکڑ کر لایاجائے ،چیف جسٹس

شیئر: