Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

عدلیہ کیخلاف نعرے لگانے سے روکا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعا ت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جب نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہے تھے تب میڈیا میں ایک جمہوری لیڈر کی آواز بند کردی گئی۔پوری قوم نے اپنے ٹیلی وژن اسکرینوں پر اس زبان بندی کو نوٹس کیا۔چیف جسٹس کے ریمارکس پر افسوس ہوا۔ سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے ورکروں کو عدلیہ کے خلاف نعرے بازی سے روکا۔مسلم لیگ ن عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔آئینی اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنا ن لیگ کی روایت اور نہ تربیت میں شامل ہے۔ویڈیو ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیں۔بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم کے خلاف تاحیات پابندی تسلیم نہیں۔سپریم کورٹ میں فیصلہ کے دن پارٹی کے نمائندے کے طور پر نہیں بلکہ بحیثیت پاکستانی کے طور پر گئی تھی۔نواز شریف کے ساتھ بھی وہی ہوا جو پہلے17 منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا تھا۔اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ملک کو ایٹمی قوت بنانے ، سڑکوں اور موٹرویز کا جھال بچھانے اورسی پیک جیسے عظیم منصوبہ کی وجہ سے نا اہل قراردیا گیا۔ آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو دس سال مکمل ہورہے ہیں۔ آنے والا دور بھی جمہوریت کا ہوگا جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ نواز شریف صبر اور بردباری کا نام ہے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے مریم اورنگزیب کو کمیٹی سے نکال دیا

شیئر: