Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

سینٹر نگہت مرزا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،فاروق ستار

کراچی ...متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادرآباد کے ساتھ اختلافات کو حل کرکے مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ کسی کو ڈیڈ لائن نہیں دیتا۔میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں او رکھلے رہیں گے۔ایم کیو ایم کا تنظیمی بحران گھر کا مسئلہ تھا۔بہادرآباد کے ساتھی اختلاف کو میڈیا پر لے کر آئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں جگہ ملی،دفاتر ملے، جناح گراونڈ جانے دیا تو ہم سمجھیں گے کہ الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بہادرآباد میں موجود ساتھی بھی ہمارے ہیں۔ کسی کے ساتھ زور زبردستی کرنا نا مناسب عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ زور زبردستی کررہے ہیں اور خواتین کو بھی نہیں بخشا۔نگہت مرزا کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل فہم ہے۔ توہین عدالت کے مقدمے کی دھمکیاں لگا کر سینٹر نگہت مرزا کو دھمکیاں دینا نامناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی سے اپیل کرتا ہوں کہ خواتین کے نامناسب رو ئیے کو روکا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ میری سیاست اور تجربہ کہتا ہے کہ کچھ افراد کے منفی عمل سے اس کا قصور وار نہیں سب کو نہیں ٹہرانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کا ووٹ بینک محفوظ ہے ،نسرین جلیل

شیئر: