بچی کی لاش پر سیاست کی گئی ،سہیل انور سیال
کراچی ...وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہاہے کہ بچی کی لاش پر سیاست کی گئی ۔ ایف آئی آر کٹ جانے کے بعد مظاہرے کا جواز نہیں بنتا تھا ۔تماشا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔ وا قعہ میں پولیس کا جو بھی اہلکار ملوث ہوا سخت کارروائی ہوگی۔ ڈی آئی جی ایڈمن کی سربراہی میں انکوائری بنادی گئی ۔ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سہیل انور سیال نے کہا کہ منگھوپیر میں 6سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل افسوسناک واقعہ ہے ۔ ایف آئی آر پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر کے بعد مظاہرے کا جواز نہیں بنتا تھا ۔بچی کا والد میت دھوپ میں خراب ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتا رہا لیکن مظاہرین نے ایک نہ سنی ۔مظاہرین کو لاش کا تقدس برقرار رکھنا چاہیے تھا ۔انہوںنے واقعہ کی جامع تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تماشا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔ پولیس کا کوئی بھی اہلکار ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی ۔ مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا ۔