Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فوج سے کوئی جھگڑا نہیں،فصل الرحمان

 
اسلام آباد..جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک مسلسل بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ووٹ کی پرچی کی سیاست اور طاقت کو تسلیم کرنا ہوگا ۔اسلام آباد میں ووٹ کو عزت دو کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان ووٹ کی طاقت سے فتوحات حاصل کرتے ہیں۔ بندوق اور تلوار سے نہیں ۔ فتح کا فیصلہ ووٹ کی پرچی سے کرنا ہے۔ ووٹ کی عزت اور حرمت پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں۔ ووٹ کی پرچی جس کے پاس ہے اسے حکومت کرنے کا حق ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ عوام کے ووٹ اور اکثریت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی جھگڑا نہیں۔ فوج ملک اورقوم کی ضرورت ہے لیکن جب فوج سیاسی معاملات میں دخل کرے تو ٹکراو ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو بھی سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا عدلیہ کی عزت ہمارے دلوں میں کم نہ کریں۔ عدلیہ ملک اور ریاست کی ضرورت ہے۔ اگر ایک جج کو ایک فریق جانب دار تصور رکرے تو وہ جج مقدمہ نہیں سن سکتا۔ اگر یہ تاثر ہو کہ جج ایک فریق ہے تو اس کا فیصلہ ملک وعالمی سطح پر متنازع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نوٹس میں ایسی کوئی بات نہیں آئی کہ نواز شریف نے کسی ادارے کو چھیڑا ہے۔
مزید پڑھیں:کسی کی زبان بند نہیں کرسکتے،نواز شریف
 

شیئر: